خیبرپختونخوا میں اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

خیبرپختونخوا حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ کےپی میں 10ویں اور 12ویں کے ‏اسکولز31مئی سےکھول دیےجائیں گے۔

انہوں نے نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 10ویں اور 12ویں جماعت کےامتحانات کی تیاری ‏کیلئے طلبا کو اسکولز آنے کی اجازت دی گئی ہے، طلباکےامتحانات کی تیاری کیلئےاسکول کھول ‏دیے گئے ہیں۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ ایس اوپیز پر سختی سےعمل درآمد ہو گا، میٹرک اورایف ایس سی امتحانات ‏ضرور ہوں گے جس کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے۔ دسویں تا بارہویں ‏جماعت کے امتحانات 23 تا 29 جولائی ہوں گے، صوبے31مئی سے10تا12ویں جماعت کی کلاسز کا ‏انعقادکرسکتےہیں، صوبوں کو10تا12ویں جماعت کی کلاسزکےانعقادکی مشروط اجازت ہوگی، ‏کلاسزکا کا انعقاد کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمدسےمشروط ہوگا۔