آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیامیں دیرپاامن واستحکام دیرینہ تنازعات کے حل میں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کادورہ کیا، کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے آرمی چیف کااستقبال کیا، اس موقع پر کمانڈنٹ اسٹاف کالج میجر جنرل عامر احسن نواز بھی موجود تھے۔
آرمی چیف نے کمانڈ اسٹاف کالج میں افسران اور فیکلٹی ارکان سےخطاب کیا جس میں پیشہ ورانہ امور اور داخلی خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی۔
آرمی چیف نےعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پربھی تبصرہ کیا اور دہشت گردی کی لعنت سے بطور قوم نبرآزما ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ جنوبی ایشیامیں دیرپاامن واستحکام دیرینہ تنازعات کےحل میں ہے عالمی برادری کے بامعنی تعاون سےمسائل کوحل کیاجاسکتاہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ پیچیدہ چیلنجزسےنمٹنےکےلیےسنجیدہ عزم درکارہے کوروناسےنمٹنےکیلئےپاک فوج و دیگر ریاستی اداروں کیساتھ کوشاں ہے، پاکستان کودر پیش چیلنجزسےنمٹنےکےلیےہرکوشش کریں گے کیونکہ جامع مربوط قومی کوششوں سےپاکستان میں ترقی واستحکام ممکن ہوگا۔