لاہور : وزیراعظم عمران خان آج نئی آٹوپالیسی کی منظوری دیں گے، پالیسی کا مقصد گاڑیوں کی قیمت کم کی جاسکے تاکہ مڈل کلاس بھی خرید سکے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج وزیراعظم نئی آٹوپالیسی کی منظوری دیں گے ، نئی آٹو پالیسی کے3اہداف ہیں، پالیسی کا مقصد گاڑیوں کی قیمت کم کی جاسکے تاکہ مڈل کلاس بھی خرید سکے۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی زیادہ سےزیادہ پیداوار اور اسمبلی لوکل ہوگی اور گاڑیوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، خسرو بختیار، حماد اظہراور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہیں۔
آج وزیراعظم پاکستان نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیں گے-جس کے تین اہداف ہیں-
1- گاڑیوں کی قیمت کم کی جاسکے تا کہ مڈل کلاس بھی خرید سکے۔
2-گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ پیداوار /اسمبلی لوکل ہو
3-گاڑیوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو۔
خسرو بختیار اور حماد اظہر اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 9, 2021
یاد رہے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی آٹوموٹیو انڈسٹری کی نمو اور ترقی کے ساتھ ساتھ قابل خرید ہونے، کوالٹی، دستیابی اور مقامیت پسندی پر توجہ مرکوز کرے گی۔