کوپن ہیگن: یورو کپ میں دوران میچ ڈنمارک کے فٹبالر گراؤنڈ میں گر گئے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یورو کپ میں ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ کے دوران ڈنمارک کے فٹبالر اچانک گراؤنڈ میں گر گئے جس کے باعث انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کرسچن ایرکسن کو اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔
پہلے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل یہ واقعہ پیش آیا۔ اس حوالے سے یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے فٹ بالر کرسچین ایرکسن کی طبیعت اب بہتر ہےانہیں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔
واقعے کے بعد ڈنمارک اور فن لینڈ کے درمیان میچ معطل کردیا گیا ہے، میچ روکا گیا تو مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔
PLEASE GOD, SAVE HIM 🙏😭 #Eriksen pic.twitter.com/VuJTC1GNyK
— Rambo (@Rambo02112002) June 12, 2021