ترک وزیرخارجہ میولت چاؤش اوغلو نے بھی افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا ہے۔
تفصیلات کے مطباق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے انطالیہ میں ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کی اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون اور علاقائی وعالمی امور پر گفتگو کی۔ وزیر خارجہ نے انطالیہ سفارتی فورم کے کامیاب انعقاد پر ترک ہم منصب کو مبارکباد بھی دی۔
ترک وزیر خارجہ نے انطالیہ سفارتی فورم میں شاہ محمود کے خطاب کو سراہا۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ انطالیہ فورم میں اعلیٰ سطح قیادت کی شرکت کامیابی کا مظہر ہے، انطالیہ فورم سے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع میسر آئے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک ترکی تعاون میں فروغ کے لیے بھی گفتگو کی۔
Great to meet FM @MevlutCavusoglu today and congratulations on such a vibrant and engaging @AntalyaDF. Turkey and Pakistan share excellent bilateral relations and I was happy to be a part of and lend my support to the #AntalyaDiplomacyForum pic.twitter.com/HzCf4ZtdgR
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) June 20, 2021
دونوں رہنماؤں میں اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے آئندہ اجلاس سے متعلق بھی بات چیت ہئی۔ اسٹریٹجک تعاون کونسل کاساتواں اجلاس رواں سال ترکی میں متوقع ہے۔
پاکستان فوڈ سیکیورٹی شعبے میں کویت کی معاونت کرنے کیلئے تیار
اہم بیٹھک کے موقع پر دونوں وزرائے خارجہ میں افغان امن عمل اور فوجی انخلا پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے ترکی کی گرانقدر کاوشوں اور روابط کی بھی تعریف کی۔ ترک وزیر خارجہ نے خطے کے استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں کا عندیہ دیا۔