کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ان دنوں ملک کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی میں مسحور ہیں۔
مہوش حیات ویسے تو سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں مگر وہ گزشتہ چند روز سے ٹویٹر، انسٹاگرام سے غائب تھیں۔ اب انہوں نے خود ہی بتا دیا کہ وہ کہاں مصروف ہیں۔
مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں اور پاکستان کے ایک سیاحتی علاقے کو اپنی محبت قرار دیا۔
Skardu you are love… 🌱 🌹🌥🏔#SalaamPakistan 🇵🇰 #Skardu #Pakistan #magnificence pic.twitter.com/sm1aCi81H3
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) June 23, 2021
تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ان دنوں پاکستانی کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو میں موجود ہیں۔
مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔ جس میں سے ایک میں وہ ہاتھ میں گلاب کا پھول تھامے ایک چبوترے پر سرسبز علاقے میں کھڑی ہیں جبکہ اُن کے پیچھے پہاڑ اور جھیل نظر آرہی ہے۔
Kissed by a rose.. 🌥🌹💋 pic.twitter.com/5L6U35jzJl
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) June 23, 2021
علاوہ ازیں انہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالوں میں گلاب کا پھول لگائی ہوئیں ہیں۔