ڈیلٹا ویرینٹ سے متعلق ایک اور ویکسین کا بڑا دعویٰ

جانسن اینڈ جانسن نے کوویڈ 19 کی مہلک ترین قسم ’ڈیلٹا ویرنیٹ‘ کے خلاف انتہائی مؤثر ہونے ‏کا دعویٰ کر دیا۔

کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ لیبارٹری میں ہونے والی تحقیق کے بعد سامنے آیا ہے۔ کمپنی کا ‏کہنا ہے کہ 8 افراد پر کیے گئے اس تجربے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویکسین ڈیلیٹا ویرینٹ ‏کے خلاف انتہائی کارگر ہے۔

تحقیق کے مطابق ویکسینیٹڈ افراد کے خون میں ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف مدافعتی ردعمل سامنے ‏پایا گیا ہے۔

کمپنی کے گلوبل ریسرچ کے ہیڈ ڈاکٹر متھائی مامین کے مطابق یہ ویکسین نہ صرف زیادہ تعداد ‏میں اینٹی باڈیز پیدا کرتی ہے بلکہ اس عمل کو زیادہ دیر تک جاری رکھتی ہے اور وقت کے ساتھ ‏ساتھ اس کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

ڈیلٹا ویرینٹ؛ اسپوتنک وی سے متعلق بڑا دعویٰ

کمپنی کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوز جانسن اینڈ جانسن ویکسین 8 ماہ تک مؤثر رہتی ہے جو کہ خون ‏میں پائے جانے والے مدافعتی نظام سیل اور اینٹی باڈیز کو وبا کے خلاف لڑنے کے لیے بے حد ‏مؤثر بناتے ہیں۔

اسی طرح کی مزید 20 لوگوں پر ہونے والی دوسری تحقیق میں بھی یہی نتائج سامنے آئے ہیں۔ ‏حالانکہ کمپنی نے ان تحقیق کو باقاعدہ طور پر شائع نہیں کیا تاہم اسے آگاہی کے لیے منظرعام پر ‏لایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایسا ہی دعوے دیگر ویکسین تیار کرنے والی کمپنیاں کر چکی ہیں جس میں روس ‏کی اسپوتنک وی بھی شامل ہے۔