آل پاکستان کیمسٹ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے شٹرڈاؤن کا اعلان کر دیا

آل پاکستان کیمسٹ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے 15 جولائی کو شٹرڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایسوسی ایشن صلاح الدین شیخ نے اعلان کیا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس نہ لینے پر ملک ‏بھر میں 15 جولائی کو شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کےکنونشن میں ملک بھرکےنمائندےشریک ہوئے اور ایڈوانس ٹیکس واپس لینے ‏کا مطالبہ کیا گیا۔

صلاح الدین شیخ کا کہنا تھا کہ ایڈوانس ٹیکس کےواپس ہونےتک تحریک جاری رکھیں گے اور ‏شٹرڈاؤن میں انسانی المیےکی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے تو فارما ٹریڈانڈسٹری سے بات کرے۔