جامعات اور کالجز میں تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

معاون خصوصی اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے ٹوئٹر پر جاری بیان کے ساتھ موسم گرما ‏کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن شیئر کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ محکمہ اعلی تعلیم حکومت خیبرپختونخوا نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ‏کردیا، 31 جولائی تک تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر جامعات، کالجز اور ڈگری ایوارڈنگ ادارے بند ‏رہیں گے۔

معاون خصوصی نے محکمے کی جانے سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے تعطیلات کے حوالے سے ‏آگاہ کیا ہے۔

اس سے قبل محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اسکولوں کے لیے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ‏تھا۔ محکمہ تعلیم کے پی کے مطابق خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم سے ‏‏11 جولائی تک ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام اسکولز، کیڈٹ کالجز، ماڈل اسکولز، مدارس بند رہیں گے۔ ‏گرمیوں کی چھٹیوں پر سرکاری، نجی اسکولز انتظامیہ عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا ‏آغاز یکم جولائی2021 سے ہو گا، ‏صوبے کے اسکولز یکم جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔