کولمبو: سری لنکا نے بھارت کو دوسرے ٹی 20 میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، کپتان شیکھر دھون کی 40 رنز کی اننگز بھی بھارت کے کام نہ آئی۔
کولمبو میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بھارتی ٹیم اچھے آغاز کے باوجود مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بناسکی۔
جواب میں سری لنکا نے ڈی سلوا کے ناقابل شکست چالیس رنز کی بدولت چار وکٹوں سے فتح سمیٹی۔
Dhananjaya de Silva won the Player of the match award for his unbeaten 40* off 34 balls. 🔥#SLvIND pic.twitter.com/gS8AZbxqAE
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) July 28, 2021
سری لنکا کے دھنن جیا ڈی سلوا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، منود بھنوکا 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ونندو ہسارنگے نے 15 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے دو، بھونیشور کمار اور راہول چاہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی، پہلے ٹی 20 میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا۔