ویکسینیشن؛ کراچی والوں کو نئی سہولت فراہم کرنے کی تیاری

سندھ حکومت نے ویکسینیشن مراکز پر رش کو کم کرنے اور عوام کی سہولت کے لیے گھرگھر جا ‏کر ویکسینیشن کرنے کی تیاری شروع کر دی۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں موبائل ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح ‏کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل سے ایک ضلع میں موبائل ویکسینیشن کا آغاز ہو جائے ‏گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ دیگر اضلاع میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے جس سے عوام کو ‏ویکسینیشن میں آسانی ہو گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ کیسےکہا جا سکتا ہےکہ سندھ حکومت ناکام ہوگئی میں خودویکسی ‏نیشن سینٹرز جا کر ماسک پہننےکاکہہ رہاہوں، کل میں جےپی ایم سی گیاانتظامیہ نےعوام کوماسک ‏اور سماجی فاصلےکاکہا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام جوک درجوک ویکسی نیشن سینٹرز میں آرہےہیں اور ویکسین لگوانے والوں ‏کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کراچی کے 6 اضلاع میں قائم ویکسینیشن سینٹرز کو 24 گھنٹے کھلے رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری ‏کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع جنوب میں خالق دینا ہال، جی پی ایم سی، لیاری جنرل اسپتال ‏میں چوبیس گھنٹے بغیر کسی وقفے کے ویکسین جاری رہے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ملیر ضلع میں سندھ گورنمنٹ اسپتال مراد میمن ، سندھ گورنمنٹ اسپتال ‏کورنگی 5، سعودآباد گورنمنٹ اسپتال میں24 گھنٹے ویکسین لگےگی ۔ محکمہ صحت کے مطابق ‏جناح اسپتال کرونا ویکسین سینٹر کو 24 گھنٹے کھولا جائے گا۔

محکمہ صحت کے پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو نے بتایا کہ کراچی کے7اضلاع سمیت سندھ بھر ‏میں مزید 15کورونا ویکسین سینٹرز کھولےجارہے ہیں، ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹرز کے لئے اقدامات ‏کررہے ہیں، حالیہ اضافے کے بعد کراچی میں 24گھنٹے فعال رہنےوالے کورونا ویکسین سینٹرز کی ‏تعداد 10ہوگئی۔