پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل کےبیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان اوآئی سی کے اصولی مؤقف کی تجدید ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اوآئی سی او نے پھربھارتی غیرقانونی اقدامات پر اصولی مؤقف اپنایا بیان کشمیری عوام کی جدوجہدپراوآئی سی کی حمایت کااعادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیرکاز پر اوآئی سی کی مسلسل حمایت کو سراہتےہیں اوآئی سی کشمیرکاز پر مختلف پلیٹ فارمز پر حمایت کااعادہ کررہی ہے اور اس موضوع پر متعدد قراردادیں منظور کی ہیں تازہ ترین قراردادنومبر2020میں نیامے میں منظور کی گئی۔
زاہدحفیظ کا کہنا تھا کہ اوآئی سی اقوام متحدہ کےبعددوسری بڑی تنظیم ہے جس کے4براعظموں سے 57 رکن ممالک اور 5 مبصر ریاستیں رکن ہیں اسلامی سربراہ تنظیم مسلم امہ کی مشترکہ آواز ہے۔