جیب کتروں سے ہوشیار! اسلام آباد آنے والے مسافر کا پرس چوری

کراچی سے اسلام آبادجانے والی پرواز میں شہری کا پرس چرا لیا گیا۔ دوران سفر کینیڈین پاکستانی ‏نژاد فیملی کا پرس چوری کیا گیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کے بعد بھی دروازے نہیں کھولےگئے اور کپتان کی ‏ایمرجنسی کال پر مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

کپتان کی کال پر ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکار پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پی ٹی ‏آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی طیارے میں موجود تھے۔ ‏

طیارے میں کینیڈین فیملی اور دیگر مسافروں میں تلخ کلامی بھی ہوتی رہی، جیب کتروں نے ‏معاملہ خراب ہوتے دیکھ کررقم جہازمیں پھینک دی۔ فضائی انتظامیہ کو ایک جگہ سے پرس اور ‏دوسری جگہ سے آدھی رقم مل گئی۔

راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ کینیڈین فیملی کی بقایا رقم تلاش کی جارہی ہے ایسےلوگوں کی وجہ ‏سےملک کی بدنامی ہوتی ہے جیب کتروں کی وجہ سےپوری فلائٹ کواذیت کا سامنا کرنا پڑا۔