اسلام آباد: معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب بزنس ماڈل کے ذریعے نوجوان بزنس لون حاصل کر سکتے ہیں، قابل عمل کاروباری پلان نوجوان بتائیں قرض وفاقی حکومت دے گی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی جاب مارکیٹ میں نوجوانوں کا اضافہ خوش آئند ہے، وسائل کی کمی کو روزگار کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، کامیاب بزنس ماڈل کے ذریعے نوجوان بزنس لون حاصل کر سکتے ہیں، قابل عمل کاروباری پلان نوجوان بتائیں قرض وفاقی حکومت دے گی۔
پاکستان کی جاب مارکیٹ میں نوجوانوں کا اضافہ خوش آئند ہے، فیصلہ کیا ہے کہ وسائل کی کمی نوجوانوں کیلئے روزگار کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے! کامیاب بزنس ماڈل کے ذریعے نوجوان خطیر رقم پر مشتمل بزنس لون حاصل کر سکتے ہیں، قابل عمل کاروباری پلان نوجوان بتائیں قرض وفاقی حکومت دیگی! pic.twitter.com/Xjpn8WzaVf
— Usman Dar (@UdarOfficial) August 7, 2021
یاد رہے وفاقی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کی تفصیلات جاری کردیں، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو کتنا قرض ملا؟ کتنے نوجوان روزگار حاصل کر سکے؟ تمام معلومات کامیاب جوان کی ویب سائٹ پرہوں گی۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پروگرام سے اب تک ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں، روزگار کی فراہمی اور با اختیار بنانے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، قرض کی فراہمی کیلئے میرٹ اور شفافیت کا معیار 100 فیصد رہا۔
معاون خصوصی نے کہا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام صرف قرضہ اسکیم کا نام نہیں ہے، ماہ کے آخر تک ٹیکنیکل ایجوکیشن میں جواسکلز دی گئیں وہ ڈیٹابھی پبلک کریں گے ، 4 ارب کی لاگت سے 5 منصوبے کامیاب جوان کے تحت منظور کیے گئے، کامیاب جوان کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کرنے جارہے ہیں، کوشش ہے اسپورٹس کے میدان سے نیشنل ہیروسلیکٹ کریں۔