کراچی: کچرا کنڈی میں آگ لگنے سے دو بچے جھلس کرجاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کچرا کنڈی میں آگ لگنے کے باعث دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ نیو میانوالی کالونی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے کچرا کنڈی میں لگائی جانے والی آگ سے جھلس کر دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی شناخت چار سالہ عمر اور پانچ سالہ محمد شاہ کے نام سے کی گئی، واقعے کے بعد بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے