کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ہونے والے 2دھماکوں کے مقدمات درج کرلئے گئے ، جس میں اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونیوالے2دھماکوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانےمیں درج کرلئے گئے ، مقدمات نامعلوم افراد کےخلاف درج کئےگئے، جس میں اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سریناچوک پرپولیس وین کے قریب دھماکا ہوا تھا ، جس میں 2پولیس اہلکارشہید اور 18افراد زخمی ہوئے ، جس میں 12پولیس اہلکار،6شہری شامل تھے جبکہ دوسرا دھماکہ سریاب روڈ پر دستی بم حملے کی وجہ سے ہوا۔
بعد ازاں ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام نے بتایا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق دھماکاٹائم ڈیوائس تھا، پولیس اہلکارڈیوٹی پرتھےقریب موٹرسائیکل میں نصب دھماکاہوا، تھریٹ تھے اور ہم الرٹ تھے۔
اظہر اکرام کا کہنا تھا کہ دھماکےکی تحقیقات کاآغازکردیاہے، زخمیوں میں 3افرادکی حالت تشویشناک ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے بلوچستان حکومت سےدھماکےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان کیلئےبلوچستان حکومت کومکمل معاونت فراہم کریں گے ، دہشت گردی کےواقعات سےنمٹنےکیلئےکسی بھی حدتک جائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دھماکاایک بزدلانہ کارروائی ہے،پولیس کونشانہ بنایاگیا، دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں فورسزکےحوصلےپست نہیں کرسکتی۔