اسلام آباد : ہائی کورٹ میں کورونا میں مبتلا وکیل نے پیش ہوکر عدالت میں کھلبلی مچادی ، عدالت نے کورونا کا معلوم ہونے پر وکیل کو باہر نکال دیا، اب عدالت میں انسداد کورونا اسپرے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے عدالتی روم میں کورونا میں مبتلا وکیل پیش ہوگیا ، جس کے بعد عدالت میں کھلبلی مچ گئی ، ایڈووکیٹ زبیر جرال جسٹس گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں پیش ہوا۔
عدالت میں وکیل زبیر جرال نے کہا مجھے کورونا ہے لیکن میں پیش ہوا ہوں ، جس پر جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کیوں پیش ہوئے جب آپ کوکورونا ہے،آپ کو عدالت نہیں آنا چاہیے تھا۔
عدالت نے کورونا کا معلوم ہونے پر وکیل کو باہر نکال دیا جبکہ وکیل کی زیر استعمال کرسی بھی باہر نکلوا دی ، ہائیکورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جسٹس گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں انسدادکورونااسپرےہوگا۔
یاد رہے رواں سال اپریل میں بھی چیف جسٹس گلزاراحمدکےبینچ میں کورونامثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی تھی تاہم وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں پر اسپرے کیا گیا۔