پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021کے شیڈول کا اعلان کر دیا،یہ سیزن دس ٹورنامنٹس پرمشتمل ہو گا جس میں 266 میچز کھیلیں جائیں گئے۔پی سی بی کےڈومیسٹک سیزن 21-2020 کےنو ٹورنامنٹس میں 220 میچز کھیلے گئے تھے،پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈومیسٹک سیزن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے والے واحد بورڈ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 22-2021پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی میچز سے مکمل طور پر الگ حیثیت رکھتا ہے،ستمبر 2021 سے مارچ 2022 کے درمیان پاکستان، نیوزی لینڈ،انگلینڈ،ویسٹ انڈیز اور آسڑیلیا کی میزبانی کرے گا اس دوران ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ بھی منعقد ہو گی۔
10 events, 11 venues, 266 matches … the PCB 2021-22 cricket season is unveiled
Cricket Associations to field two sides each in U16, U19 events as the PCB aims to provide maximum opportunities to #PakistanFutureStars
Media release ▶️ https://t.co/3lI3khNA3M#HarHaalMainCricket
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 9, 2021
دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹ کے میچز ڈومیسٹک سیزن22-2021 میں شامل نہیں ہیں،دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹ 16 جولائی کو شروع ہوا اور 22 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ 90 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں ،سی سی اے ٹورنامنٹ شاندار کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے،اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پی سی بی کے ڈومیسٹک سیزن22-2021 میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔
آئندہ سیزن میں پاتھ ویز کرکٹ کے لیے اضافی میچز شامل کئے گئے ہیں جس کے لیے پی سی بی نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو اجازت دی ہے وہ انڈ ر 16 اور انڈر 19 کے لیے دو ٹیمیں شامل کر سکتی ہیں۔
نیشنل انڈر 19 تین روزہ چیمپئین شپ میں 12 ٹیمیں میچز میں حصہ لیں گی اور ایک روزہ کپ تین اکتوبر سے 12 نومبر تک گوجرنوالہ، اسلام آباد، مرید کے ،راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کھیلا جائے گا،مزید 12 ٹیمیں نیشنل انڈر 16 کپ میں 8 سے 19 مارچ تک 31 میچ کھیلیں گی۔راولپنڈی سنگل لیگ مقابلوں کی میزبانی کر ے گا۔
کوویڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے ایک سال کے وقفے کے بعد قومی انڈر 13 ون ڈے کپ بھی قومی سرکٹ میں واپس آگیا ہے۔ یہ سنگل لیگ ایونٹ فیصل آباد میں 8 سے 18 فروری 2022 کو منعقد ہوگا۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس – ندیم خان: ندیم خان کا کہنا ہے سیزن 22-2021ایج گروپ کرکٹ کے سیزن کے لیے ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کو دو U16 اور U19 ٹیمیں میدان میں اتارنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ہم بنیادی سطح پر کھلاڑیوں کے پول کو بڑھا سکیں جس سے مستقبل کے کھلاڑیوں کو فائدہ حاصل ہو گا۔
ندیم خان کا مزید کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی منصوبہ بندی کے مطابق ہے جو کلبوں ، اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے بہترین کھلاڑیوں کو قومی ٹورنامنٹس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
انہو ں نے کہا انڈر 16 اور انڈر 19 مقابلوں میں کھلاڑیوں کو وہی ماحول فراہم کیا جائے گا جیسا کہ سینئر کرکٹ میں ہوتا ہے یہ عمل پیشہ ورانہ کرکٹرز کی حیثیت سے ان کی مجموعی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
سیز ن22-2021 پندرہ ستمبر کو آٹھ روزہ کرکٹ ایسوسی ایشن ٹی 20 ٹورنامنٹ کے ساتھ شروع ہوگا جس میں چھ سکینڈ الیون کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں کوئٹہ میں مدمقابل ہونگی۔
نیشنل ٹی 20 کپ ملک کے بہترین مختصر فارمیٹ کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو25 ستمبر سے 13 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔ پہلے راؤنڈ کے اٹھارہ میچ ملتان میں ہوں گے جبکہ باقی پندرہ میچز لاہور میں منعقد ہونگے جن میں دو سیمی فائنل اور فائنل بھی شامل ہیں ۔
پاکستان کا ڈومیسٹک ایونٹ قائداعظم ٹرافی 20 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ 10 راؤنڈ سنگل لیگ کے پہلے نصف مقابلے ملتان ، فیصل آباد اور لاہور میں ہوں گے۔ اس کے بعد ایونٹ کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں 29 دسمبر سے پانچ روزہ فائنل کا اختتام ہوگا۔