نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کےخلاف سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے۔

15رکنی ٹی20اسکواڈ میں مارٹن گپٹل،کولن ڈی گرینڈہوم، میٹ ہینری ایک روزہ اوربین سیئرز، ‏ٹوڈایسٹل، ہیمش بینٹ اور مارک چیپمی، ڈیرل مچل، اعجاز پٹیل اور اِش سوڈھی شامل ہیں۔

کیوی ٹیم پاکستان کے خلاف 3ون ڈے اور 5ٹی20پر مشتمل سیریز کھیلےگی۔ نیوزی لینڈ کی ‏ٹیم11ستمبرکوپاکستان پہنچےگی۔

ون ڈے سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے راولپنڈی میں ہو گا جب کہ 5ٹی20میچزکی سیریز 25ستمبر ‏سے لاہور میں کھیلی جائےگی۔