اسلام آباد: نفسیاتی بحالی کے 12 مراکز کو نوٹس جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ناقص سہولیات پر نفسیاتی بحالی کے 12 مراکز کو نوٹس جاری کردیے گئے جبکہ ایک سینٹر کو تا حکم ثانی بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ہیلتھ کیئر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی ٹیم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 نفسیاتی بحالی کے مراکز کی انسپکشن کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے 12 نفسیاتی بحالی کے مراکز کو نوٹس جاری کردیے، مذکورہ نفسیاتی بحالی کے مراکز کا عملہ غیر تربیت یافتہ تھا جہاں وہاں گندگی کے ڈھیر تھے۔

اتھارٹی نے غیر اخلاقی میڈیکل پریکٹس پر ایک نفسیاتی بحالی سینٹر کو تا حکم ثانی بند کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ہیلتھ اتھارٹی نے نفسیاتی و بحالی سینٹرز کو رجسٹریشن کی ہدایت کی ہے۔