لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے ماہ محرم کے دوران اسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات مطابق محرم الحرام کے دوران پنجاب کے اسپتالوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹروں و دیگر طبی عملے کی ڈیوٹیاں لگا کر حاضری یقینی بنائی جائے۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے بیڈز کا کریں۔
اسپتالوں کے لیے جاری الرٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ تمام آپریشن تھیٹرز فعال کیے جائیں۔ آکسیجن سلنڈرز اور وینٹی لیٹرز مناسب تعداد میں رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔
اسپتال انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ محرم میں طبی عملے اور ڈاکٹروں کو متحرک رکھیں۔
متعلقہ ادارے کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ناقص انتظامات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔