اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں پانی کی بڑی اسکیم لے کرآرہے ہیں، غازی بروتھا سے اسلام آباد کو 10 کروڑگیلن پانی دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلےوفاقی دارالحکومت میں 2اسلام آبادبنائےہوئےتھے اب ہم اسلام آبادمیں سب کے لیے ایک نظام بنانےجارہےہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیزمیں سےکچھ نےقانون کی خلاف ورزیاں کی ہیں، اسلام آبادکےشہریوں کاحق ہےکہ ان کا یکساں خیال رکھاجائے، اسلام آباد میں پانی کی بڑی اسکیم لے کرآرہے ہیں، غازی بروتھاسےاسلام آبادکو10کروڑگیلن پانی دیاجائے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسلام آبادمیں بہترگورننس سےشہریوں کوسہولتیں ملیں گی، جبکہ شہر م میں 2لاکھ 75ہزار پودے لگانے جارہے ہیں، ٹین بلین سونامی جیسا کام عام سیاستدان نہیں کرسکتا۔
انھوں نے اپیل کی کہ شجرکاری مہم میں تاجرتنظیموں سمیت دیگر افراد حصہ لیں گے، شجرکاری مہم سےآنےوالی نسل کوفائدہ کو ہوگا۔
یاد رہے گذشتہ روز وفاقی وزیر نے بتایا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کردیا گیا ہے، ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی بھی بنانے جارہے ہیں، دونوں پروجیکٹس کامیاب رہے تو اچھے نتائج کی امید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کا آئیڈیا بہت اچھا ہے، پرائیویٹ سیکٹر اپنی مشہوری کے ساتھ اسپانسر شپ بھی دے سکتے ہیں، وزیراعظم کو کہوں گا کہ کھیلوں کو ترجیحات میں سب سے اوپر رکھیں۔