پاکستانی کرکٹر حیدر علی کشمیر پریمیئر لیگ کے دوران اوورسیز واریئرز اور باغ اسٹالینز کے مابین کھیلے گئے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد اسٹیڈیم میں اوورسیز واریئرز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں مکمل کرلیا، حیدر علی نے 57 گیندوں پر 91 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
Haider Ali stole the show tonight and deservingly wins the Man Of The Match award 👏🏼#KPL21 #KheloAazadiSe #SRGKPL pic.twitter.com/5FK3xpy3a0
— Kashmir Premier League (Official) (@kpl_20) August 10, 2021
اوورسیز واریئرز کے بلے باز حیدر علی کے شاندار اننگز کھیلنے پر انہیں مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے حیدر علی نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے، جس کے باعث مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر مداحوں نے حیدر علی خوب تعریفیں شروع کردیں۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر قومی کرکٹر اس قدر تعریفیں کی گئیں کہ حیدر علی ٹاپ ٹرینڈ بن چکے ہیں۔