تربیلا : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں 10 ڈیم بنانے کا منصوبہ ہے،ڈیم نہ بنائے تو پانی محفوظ نہیں کرسکیں گے، ڈیم بناکرہم آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل دے سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تربیلا ڈیم کی توسیعی منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہےہیں، دنیاکاموسم آلودگی کی وجہ سےگرم ہورہاہے، پہلےجنگلات میں ایسےآگ نہیں لگتی تھی جیسےاب لگ رہی ہے، ایسےسیلاب آرہےہیں جو پہلے کبھی نہیں آئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف علاقوں کا درجہ حرارت بڑھ رہاہے، کوشش ہےکہ ایسی بجلی بنائیں جس سےماحول پراثرنہ پڑے، ہائیڈر،سولریاہواکی توانائی سےبجلی بنائیں، توسیعی منصوبےکی وجہ سےتربیلاڈیم کی زندگی بڑھ جائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ داسواوربھاشاڈیم کابننابہت ضروری ہے، دونوں ڈیم بننے سے ریت کی آمد کم ہوجائےگی، بھاشاڈیم بنانےکافیصلہ 1984میں ہواتھا، بھاشاڈیم نہ بننے سے ملک کو بہت نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت دنیا میں مہنگی ترین بجلی خریدرہےہیں، پانی کی مدد سے بجلی بناتے رہتے تو سستی بجلی ملتی رہتی، پانی کی مدد سے بجلی نہیں بنائی اس لیے لوگوں کو مہنگی بجلی ملتی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نےبجلی سےمتعلق ماضی میں طویل مدتی منصوبہ بندی نہیں کی اور انتخاب سےانتخاب تک کی پالیسی نےملک کونقصان پہنچایا، ملک میں 10ڈیم بنانےکامنصوبہ ہے،ڈیم نہ بنائےتوپانی محفوظ نہیں کرسکیں گے۔
عمران خان نے بتایا کہ م80فیصددریاؤں کاپانی 3سے4ماہ میں آتاہے، اگر یہ پانی محفوظ کرلیں توسارا سال کسانوں کے کام آسکتا ہے، ڈیم بناکرہم آئندہ نسلوں کو محفوظ مستقبل دے سکیں گے ، واپڈااورچیئرمین واپڈاکومبارکباددیتاہوں کہ کام کبھی رکانہیں۔