کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دینے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دینے ‏کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فوادچوہدری سے چیئرمین کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن خالدآرائیں نے ملاقات کی ‏جس میں وزیراطلاعات نے کہا کہ کیبل کی ڈیجیٹلائزیشن حکومت کابڑا پالیسی فیصلہ ہے کیبل کی ‏ڈیجیٹلائزیشن کے بعد چینلز کی ریٹنگ میں شفافیت ہوگی۔

فوادچوہدری نے اعلان کیا کہ کیبل آپریٹرزکوکامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دیں گے اور ان ‏قرضوں سے کیبل آپریٹرزکوڈیجیٹل باکس خریدنےمیں آسانی ہوگی ہمارامقصدکیبل آپریٹرز کو جدید ‏عصری تقاضوں سےہم آہنگ کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےقیام کی کوشش کر رہی ہے جس میں کیبل ‏آپریٹرز بطور اسٹیک ہولڈر اپنی تجاویز دیں۔

چیئرمین کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن خالدآرائیں طےہوا کیبل آپریٹرکوآئی پی ٹی وی لائسنس جاری ‏کیےجائیں گے جب کہ ڈیجیٹل پالیسی پرآئندہ میٹنگ 20 اگست کوہوگی۔