اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کےمیڈیا ونگ نے ریاست مخالف سرگرمی کےطور پر سوشل میڈیا ٹرینڈز میں حصہ لیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ، خرم دستگیر، شاہد خاقان عباسی ٹیکنالوجی سے ناواقف لوگ ہیں، اُن سے ایسی ہی مضحکہ خیز گفتگو کی امید تھی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ’کل جو سوشل میڈیا ٹرینڈز کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی اُس میں کسی بھی مقام پر کسی کو ریاست مخالف قرار نہیں دیا گیا، رپورٹ میں150 ٹرینڈز کا ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے، جن پر37لاکھ ٹویٹس کی گئیں اور پاکستان مخالف بیانیہ تشکیل دیا گیا، جس میں ہندوستان اور افغانستان سمیت دیگر ممالک سے لوگوں نے حصہ لیا‘۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ’بھارت نے ٹیکنالوجی استعمال کرکے پاکستان کے خلاف ٹویٹس کیں، رپورٹ میں پاکستان میں بسنے والےلوگوں کے بارے میں تبصرہ نہیں کیاگیا، ن لیگ کےدوستوں کو ٹیکنالوجی کی سمجھ نہیں، یہ کسی ماہرکی خدمات حاصل کرلیں تاکہ رپورٹ کے حوالے سے درست آگاہی مل سکے‘۔
مزید پڑھیں: ملک مخالف ٹرینڈز، فواد چوہدری نے کارروائی کا عندیہ دے دیا
اُن کا کہنا تھا کہ ’اصل معاملہ یہ ہےکہ پاکستان کیخلاف ٹویٹس کہاں سے ہورہے ہیں، جنہیں یہ بات یا رپورٹ سمجھ نہیں آئی وہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ رابطہ کرسکتا ہے، اس کام کے لیے ایک سیل تشکیل دیا گیا ہے جہاں ایسے لوگوں کو ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں سمجھایا جائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ رپورٹ میں پشتون تحفظ موومنٹ کا ذکر کیا گیا کیونکہ پی ٹی ایم کے میڈیا ونگ نے ریاست مخالف سرگرمی کے طور پر ٹرینڈز میں حصہ لیا۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا رپورٹ جاری کر کے تاثردیاجارہاہےکہ سیاستدان ملک دشمن ہیں، مارشل لا میں بھی ایسےآوازنہیں دبائی جاتی جیسےاس حکومت میں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتی ہے، سیاستدا نوں کودشمن عناصرکےساتھ کھڑا کیا، عدلیہ ازخودنوٹس لے،حکومت اپنی ناکامی چھپانےکیلئےایسی رپورٹس جاری کررہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ مفروضوں پرمبنی بےبنیادرپورٹ تیارکی گئی، حقوق اورآئین کی پاسداری کامطالبہ ملک دشمنی نہیں ہے۔