راولپنڈی: راولپنڈی میں میبنہ طور پر زہریلہ کھانا کھانے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ چونترہ میں پیش آیا، پولیس رپورٹ کے مطابق بچوں نے گذشتہ شب راولپنڈی میں کھانا کھایا تھا، گھر پہنچنے پر بچوں نے پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی، جاں بحق بچوں میں چھ سالہ جنید، تیرہ سالہ عباد اور بارہ سالہ اسلام شامل ہیں۔
تھانہ چونترہ پولیس کے مطابق بچوں کے جاں بحق کی خبر ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق واضح ہونگے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں مضر صحت کھانا کھانے سے تین طلبا کی موت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لیا اور فوڈ سیفٹی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیج کر معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے حکم دیا کہ کھانے کی مکمل چیکنگ کی جائے۔