کمانڈر اسماعیل کس ملک فرار ہوئے؟ اہم انکشاف

طالبان کے سخت ناقد کمانڈر اسماعیل خان ملک چھوڑ گئے۔

شیرہرات کے نام سے مشہور کمانڈر محمد اسماعیل خان نے طالبان کے ‏سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے ‏جس کے بعد طالبان نے سابق مجاہدلیڈرکوساتھیوں سمیت گھر جانےدیا۔

اس سے پہلےاسماعیل خان نےطالبان کےخلاف آخر تک لڑنے کاعزم ظاہرکیا تھاجب رپورٹرز نےان ‏‏سےپوچھا اب آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں تو اسماعیل خان نےکہا وہ چاہتےہیں افغانستان میں ‏‏امن ہو اورجنگ ختم ہوجائے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ کمانڈر اسماعیل خان ایران فرار ہوگئے ہیں اور وہ اس وقت مشہد شہر ‏میں ہیں۔

کمانڈر اسماعیل خان طالبان سے مشاورت کرکے ایران گئے ہیں۔ ہتھیار ڈالنےکےبعد کمانڈراسماعیل ‏خان ہرات کی رہائشگاہ پر4دن رہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ کابل میں کوئی عبوری حکومت قائم نہیں ہوگی بلکہ فوری اورمکمل طور پر ‏انتقال اقتدارچاہتےہیں۔

طالبان نے افغان حکام اور فوجیوں کیلئےعام معافی کا اعلان بھی کیا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے ‏‏کہ کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائےگی۔