یو اے ای کیلیے مسافروں کو ایئرپورٹس پر اہم سہولت مل گئی

متحدہ عرب امارات میں داخلےکیلئے ریپڈپی سی آر کی لازمی شرط پر سول ایوی ایشن نے ملک ‏کے اہم ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کرا دیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور ایئرپورٹ پر ٹیسٹ کی ‏سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بھی ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ ‏کےآغازکےبعداسلام آبادایئرپورٹ سےپروازوں کی یواےای روانگی ہوئی ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے10پروازوں سے 2050مسافریواےای روانہ ہوئے، علامہ اقبال ائیر پورٹ سےاب ‏تک 8پروازوں سے 1626مسافر اور باچاخان ائیرپورٹ سےاب تک14پروازوںسے2561مسافرروانہ ہوئے۔

جناح ائیر پورٹ سےاب تک6پروازوں سے1742مسافر یواےای گئے، ملتان ائیر پورٹ سےاب ‏تک6پروازوں سے 938مسافریواےای روانہ ہوئے جب کہ فیصل آباد ائیر پورٹ سےاب تک2پروازوں ‏سے277مسافرروانہ ہوئےہیں۔ ‏
سیالکوٹ ائیر پورٹ سےاب تک15پروازوں سے2801مسافر اور کوئٹہ ایئرپورٹ پر18اگست سےمعمول ‏کے مطابق روانہ ہوں گے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اب تک63پروازوں سے11995مسافر سفر کر چکےہیں ‏اس میں سے 8910مسافروں کاریپڈپی سی آرٹیسٹ ائیرپورٹس پرکیاگیا۔