لاہور: قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے جونیئر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت ایشیا کی چار ٹیموں بھارت، ملائیشیا اور کوریا نے کوالیفائی کیا ہے۔
جونیئر ایشیا کپ منسوخ ہونے پر ایشیا کی ٹاپ 4 ٹیموں نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن سے میٹنگ کے بعد کیمپ کا فیصلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ دانش کلیم کا کہنا تھا کہ جونیئر ایشیا کپ کے ملتوی ہونے سے مایوسی ہوئی ہے، کھلاڑیوں کے لئے صورت حال مایوس کن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ٹریننگ کے سلسلے کو جاری رکھیں گے، کھلاڑیوں کو فٹ اور ردہم میں رکھنے کے لئے سینئر ہاکی ٹیم کے ساتھ میچز کرائیں گے۔
دانش کلیم کا کہنا تھا کہ کیمپ ختم ہونے کے ساتھ کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنس اور ٹریننگ کا پروگرام دے دیا گیا ہے جس کے مطابق انہیں ٹریننگ کی ہدایت کی گئی ہے۔