وزیراعظم کا افغان عوام کی بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سےزیادہ افغانستان میں امن کاخواہشمندکوئی ملک ‏نہیں، موجودہ صورتحال میں افغان رہنماؤں پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےافغانستان کےسیاسی رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی ‏جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم کا افغان عوام کی ‏بھرپورحمایت اوریکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نےجامع سیاسی حل کومحفوظ بنانےکیلئےفریقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ‏پاکستان سےزیادہ افغانستان میں امن کاخواہشمندکوئی ملک نہیں، موجودہ صورتحال میں افغان ‏رہنماؤں پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن اورترقی کی راہ پرگامزن کرنےکیلئےمل کرکام کریں محفوظ ‏افغانستان کے لئے سیاسی تصفیہ ضروری ہے پاکستان افغان قیادت کی افغانستان کیلئےکوششوں کی ‏حمایت جاری رکھےگا۔

افغان وفدنے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور افغانستان میں امن کے ‏لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

وفد نے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مضبوط کرنےکی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔