پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ٹیسٹ کل، ایک تبدیلی کا امکان

جمیکا: پاک ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سےشروع گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے جمیکا میں کھیلا ‏جائے گا۔

قومی ٹیم کو سیریز اور آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش۔ پہلے ‏ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے لیگ اسپنر یاسرشاہ کی جگہ نعمان علی کو موقع دیے جانے کا امکان ‏ہے۔

جمیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ‏کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی، ویسٹ انڈیز نے آخری وکٹ پر168رنز کا ہدف عبور کرلیا تھا۔

ورچوئل کانفرنس کرتے ہوئے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ اچھا ‏ہوا، بدقسمتی سے ہم ہارے، میچ میں غلطیاں ہوتی ہیں تو ہارتے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں بولرز کا دفاع کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ چھوٹےہدف کے باوجود بولرز ‏نےشاندار کارکردگی دکھائی، جمیکا کی وکٹ پر گھاس ہوتی ہے،اگلا میچ بھی ایسا ہی ہوگاجیسا پہلا ‏تھا۔