پاکستان اور افغانستان کی سیریز خطرے میں پڑ گئی

کولمبو: سری لنکا میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان اور افغانستان کی ون ڈے سیریز خطرے میں پڑ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سری لنکا میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث 10 دنوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن لگادیا گیا جس کے باعث پاکستان اور افغانستان کی سیریز خطرے میں پڑ گئی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان بورڈ سے رابطے میں ہیں۔

سری لنکن میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سیریز کے لیے حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔

یہ پڑھیں: پاک افغان سیریز کے لیے پلان بی تیار

واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کیلئے حکمت عملی بنائی تھی، پلان بی کے تحت افغان کھلاڑی پاکستان کے راستے دبئی پھر سری لنکا جاسکتے ہیں۔

افغانستان کو آئندہ ماہ سری لنکا میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے،پاک افغان ون ڈے سیریز تین ستمبر سےشروع ہونی ہے جبکہ افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنےکے بعدسے کوئی فلائٹ آپریشن بحال نہیں ہوسکا ہے۔

سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کو سری لنکا میں تین روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔