وزیرنجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اعلان کردیا جائے گا۔
ایک بیان میں محمد میاں سومرو نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری کاہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور آئندہ کچھ دنوں میں نجکاری کا اعلان کر دیا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کےبجائے تعمیرنو کی کوشش کر رہےہیں اس کے ساتھ ساتھ جناح کنونشن، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نیلامی اہداف میں شامل ہیں جب کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس،فرسٹ ویمن بینک کی نیلامی اہداف کاحصہ ہے۔
محمدمیاں سومرو کا کہنا تھا کہ تمام پبلک سیکٹر کی نجکاری کا پروگرام ہے عمران خان نجکاری نہیں بلکہ طریقہ کار کے خلاف تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی نجکاری ابھی زیر غور نہیں ہے عمران خان کی شفاف نجکاری پر توجہ ہے آرڈیننس کے ذریعے شفافیت کی طرف جا رہے ہیں۔