ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین اور یونیورس باس کے نام سے مشہور کرس گیل نے کیریبین پریمیئر لیگ کے میچ میں چھکا لگا کر شیشہ توڑ دیا۔
کیربین پریمیر لیگ میں جمعرات کو سینٹ کنٹس نیوس پیٹریوٹس اور بارباڈوس رائلز کے درمیان ہونے والے میچ میں کرس گیل کا بلاخاص تو نہ چل سکا لیکن ایک ہی شاٹ نے سب کو حیران کردیا۔
میچ کے پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر کرس گیل نے جیسن ہولڈر کو چھکا لگایا جو سیدھا کمنٹری باکس کے نیچے کھڑکی کے شیشے پر لگا۔
کرس گیل کے چھکے سے خوش قسمتی سے کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا لیکن ویڈیو سوشل میڈیا پر ضرور وائرل ہوگئی۔
A SMASHING HIT by the Universe Boss @henrygayle sees him with the @OmegaXL hit from match 2. #CPL21 #BRvSKNP #CricketPlayedLouder #OmegaXL pic.twitter.com/8001dFwNWQ
— CPL T20 (@CPL) August 27, 2021
واضح رہے کہ کرس گیل ٹی 20 کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سمجھے جاتے ہیں، 1999 میں ڈیبیو کرنے والے سپر اسٹار 41 سال کی عمر میں ناصرف ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں بلکہ اپنے عروج پر ہیں۔
ٹوئٹر پر جانز نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’یونیورس باس کرس گیل کا اثر سی پی ایل 21 پر بھی ہوگیا، عظیم انسان گیل ابھی بھی مضبوط ہیں۔‘
کرس گیل ٹی 20 کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سمجھے جاتے ہیں۔ 1999 میں ڈیبیو کرنے والے سپر سٹار 41 سال کی عمر میں ناصرف ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں بلکہ اپنے عروج پر ہیں۔
Universe Boss effect in CPL 2021 – Great man Gayle still going strong. pic.twitter.com/A8Ms4c1H88
— Johns. (@CricCrazyJohns) August 27, 2021
ٹوئٹر پر جانز نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’یونیورس باس کرس گیل کا اثر سی پی ایل 21 پر بھی ہوگیا، عظیم انسان گیل ابھی بھی مضبوط ہیں۔‘
ٹوئٹر صارف ابھیجیت کہتے ہیں کہ ’کرس گیل نے ایک ہی چھکا مارا اور اس سے شیشہ ٹوٹ گیا۔’
یاد رہے کہ ٹی 20 لیگ نے کرکٹ کو بہت حد تک تبدیل کردیا ہے، باؤنڈری لائن پر دلفریب کیچ ہوں یا انواع و اقسام کی شاٹس سے شائقین خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔