عاصم اظہر کی تصویر دیکھ کر شان مسعود حیران

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود حیران رہ گئے۔

گلوکار عاصم اظہر نے اپنی 10 سال پرانی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیں جن میں انہیں فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جرسی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکار نے ایک تصویر میں جرسی کے پیچھے اپنا نام بھی درج کررکھا ہے۔

عاصم اظہر کی تصویر نے مداحوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا وہیں شان مسعود بھی تعجب سے پوچھتے دکھائی دئیے کہ یہ آپ ہی ہیں۔

گلوکار نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ان صارفین کے لیے ہے جو سمجھتے ہیں کہ میں ٹرینڈ میں شامل ہورہا ہوں، یہ تصاویر ایک دہائی قبل یعنی 2010 کی ہیں۔