کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں قائم مقام آئی جی سندھ غلام قادرجمالی کی تعیناتی کے خلاف پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔
درخواست گزار نے موًقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں آئی جی سندھ تعینات کرنے کا حکم دیا تھا،جس پرتاحال عمل نہیں ہوسکا ہے۔ مستقل آئی جی سندھ تعینات نہ کرکے وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت کی جانب سے فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔