بنگلادیش کے مایہ ناز بیٹسمین کا ورلڈکپ نہ کھیلنے کا اعلان

بنگلادیش کے مایہ ناز بیٹسمین تمیم اقبال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ‏ورلڈکپ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

تمیم اقبال ایسے وقت میں یہ اعلان کیا ہے جب وہ اپنی انجری سے چھٹکارا پا کر تیزی سے صحت ‏یاب ہو رہے ہیں اور ٹیم منجیمنٹ بھی انہیں میگا ایونٹ کے لیے مکمل طور پر فٹ دیکھنا چاہتی ‏ہے۔

دورہ سری لنکا کے دوران تمیم کے گھٹنے میں چوٹ آئی تھی اور چیف سلیکٹر منہاج العابدین ‏پرامید تھے کہ ایک روزہ ٹیم کے کپتان اکتوبر نومبر میں ورلڈ کپ سے قبل اپنی فٹنس دوبارہ ‏حاصل کر لیں گے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں تمیم اقبال نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ چوٹ کے حوالے سے تشویش ہے ‏کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ میں ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہو جاؤں گا لیکن بنیادی وجہ یہ ہے کہ ‏مجھے نہیں لگتا کہ یہ ان کھلاڑیوں کے لیے مناسب ہوگا جو پچھلے 15-16 میچز کھیل چکے ہیں ‏جو کہ میں نہیں کھیلا پایا۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہا لیکن طویل عرصے سے ٹی ٹوئنٹی نہ ‏کھیلنے کے سبب ورلڈکپ کا حصہ نہیں بن سکتا۔