ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سمیت آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے ‏لیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کوکیا جائے گا۔

قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 6 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں صبح ‏سوا گیارہ بجےپریس کانفرنس کے ذریعےمیگا ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

پاکستان میں شیڈول ٹی ٹونٹی میچز (تمام میچز کا آغاز شام 7 بجے ہوگا):‏

‏25 ستمبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
‏26 ستمبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
‏29 ستمبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
یکم اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
‏3 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم ، لاہور۔
‏13 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ، راولپنڈی۔
‏14 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ، راولپنڈی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 :‏

‏24 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ بھارت ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، ‏دبئی۔
‏26 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، ‏شارجہ۔
‏29 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ افغانستان ، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، ‏دبئی۔
‏2 نومبر : پاکستان بمقابلہ اے ٹو، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، ‏ابوظہبی۔
‏7 نومبر : پاکستان بمقابلہ بی ون، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ، شارجہ۔
‏10 نومبر : پہلا سیمی فائنل بمقام شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ، ابوظہبی
‏11 نومبر : دوسرا سیمی فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔
‏14 نومبر : فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ، دبئی۔