اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا، کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیاجائےگا۔ پاکستان ایکسپوسینٹرزکےچیف ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کی منظوری دی جائےگی۔
ونڈپاور منصوبہ کیلئے 2 کرین ٹرک درآمد کرنے کی ون ٹائم منظوردی جائےگی۔ اجلاس میں حکومتی کمرشل انٹرپرائززکی فنانشل کارکردگی پیش کی جائےگی۔
رویت ہلال سےمتعلق قانون سازی بھی کابینہ ایجنڈےمیں شامل ہے جب کہ وزارت داخلہ نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پربریفنگ دےگی۔کابینہ نیشنل کونسل آف طب کےممبران کی نامزدگی کی منظوری دےگی۔
پی ایم سی ملازمین کیلئے رضاکارانہ سروس اسکیم کی منظوری ایجنڈےمیں شامل ہے ملازمین کیلئےگولڈن ہینڈشیک اسکیم کی منظوری بھی ایجنڈے کاحصہ ہے۔چیئرمین اوآئی بی انسٹیٹیوٹ کےعارضی تقررکی منظوری ایجنڈےمیں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی جائےگی، کابینہ کمیٹی ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس اجلاس کےفیصلوں کی توثیق ہو گی۔ پاکستان، ازبکستان مشترکہ سیکورٹی کمیشن قیام کامعاملہ بھی ایجنڈےمیں شامل ہے۔