راولپنڈی: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کیوی ٹیم کو ماضی یاد دلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’کرائسٹ چرچ حادثے کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کو مکمل سپورٹ کیا تھا۔‘
محمد رضوان نے لکھا کہ ’پاکستان نے نیوزی لینڈ کو کرائسٹ چرچ واقعے کے بعد سپورٹ کیا لیکن کیوی ٹیم نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر پاکستان کا تاریخی دورہ منسوخ کردیا۔‘
انہوں نے لکھا کہ یہ بہت افسوسناک عمل ہے خاص طور پر جب پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے یقین دہانی کروائی تھی کہ سیریز میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔
Everyone including Pakistan supported NZ after the tragic incident of Christchurch. And now a historic tour is unilaterally canceled by them because of a so-called threat. This abrupt move is disappointing especially when our brilliant security forces ensured zero-threat. Sad!
— Mohammad Rizwan (@iMRizwanPak) September 17, 2021
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔
خیال رہے کہ 18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے آئی تھی اور ٹیم کی آمد سے قبل نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان آنے سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش میں سیریز کھیلی ہے۔