کرکٹ ٹیم سے ملاقات، وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے کیا کہا؟ جانیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم ‏نے ٹیم کو مشورے دیے اور ان کا مورال بلند کرنے کے ساتھ ساتھ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے تجربات سے ‏آگاہ کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے بتایا کہ وزیراعظم نےٹیم ‏کو کہا کہ نبیﷺکی زندگی سےسیکھنا ہےپیسےکی لالچ میں ضمیرکا سودا نہیں کرنا جو ذہنی طور پر ہار مانتا ہے ‏وہ ہار جاتا ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم نےٹیم کامورال بلندکیا اور مشورےبھی دیئے، وزیراعظم نے کہا ہے لڑنا ہے اور ‏پوری محنت کرنی ہے سلیکشن میں کوئی رشتہ داری نہیں دیکھی جاتی جب انسان محنت کرتا ہے تو اللہ کامیابی ‏دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سےمتعلق رمیزراجہ پلان کر رہے ہیں پاکستان میں بےپناہ ٹیلنٹ ہے پاکستان ‏میں سیکیورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں تھا ہم نےسری لنکاسمیت دیگرٹیموں کی پاکستان میں میزبانی کی، عالمی ‏میگزین کہتے ہیں2021کاسیاحت کااسپاٹ پاکستان ہے کرکٹ واحدکھیل ہےجس میں کپتان کی زیادہ ذمہ داری ‏ہوتی ہے۔

معاون خصوصی شہبازگل نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے کہا مشکل وقت میں ‏گھبرانا نہیں ہے محنت کرنی ہے سب سےپہلے پیسےکی بت کو توڑنا ہے وزیراعظم نےکہاگراؤنڈمیں اپنےلیےنہیں ‏پاکستان کےلیےکھیلنا ہے اگر پیسےکا بت توڑ دیں وت رزق تواللہ دیتا ہے۔

شہبازگل کے مطابق وزیراعظم نےکہا ہارنے سے نہیں گھبرانا ذمہ داری سےگراؤنڈ میں پوری کوشش کریں فیلڈنگ ‏کو مزیدبہتر کرنےکی ضرورت ہےشاندارکھیل کرجیتیں یاہاریں قوم ساتھ کھڑی ہوگی۔