خیبر ایجنسی : سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے تیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن خیبر ایجنسی کے علاقے غنڈی اور شاہ کس میں کیا گیا ، جس میں سیکیورٹی فورسز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔
آپریشن کے دوران علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی گئی، آپریشن میں تیس سے زائد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے