کراچی : ملک میں جاری سیاسی گرما گرمی میں اضافہ اسٹاک مارکیٹ سرمایا کاورں کی پریشانی میں اضافے کا باعث بن گیا، فتے کے چوتھے سیشن میں شدید مندی کی لہر برقرار ہے۔
تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک اور یوم انقلاب کے اعلان نے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایا کاروں کا رہا سہا اعتماد بھی ختم کر دیا، آج ٹریڈنگ کا آغاز ہی دو سو بیس پوائنٹس کی مندی سے ہوا ۔
ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ساڑھے چار سو پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔
اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوم انقلاب کے اعلان نے حصص بازار میں موجود ملکی اور غیر ملکی انویسٹرز کو خبرادار کردیا ہے، جس کے باعث سرمایا کاروں کی جانب سے فروخت کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے۔