گپٹل کی وکٹ لینے پر حارث رؤف نے کیا کہا؟

نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بولنگ سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے قومی فاسٹ ‏بولر حارث رؤف کو میچ آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ مارٹن گپٹل کی وکٹ بہت ‏اہم تھی جس طرح وہ پاور پلے میں چارج کرنا شروع ہوئے اس اس موقع پر گپٹل کی وکٹ لینا ٹیم ‏کے لیے اہم تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈرز نے اچھی فیلڈنگ کی اور بولرز نےاچھی جگہ گیند کی، بولرز کے آپس میں ‏بھی مقابلے ہوتے ہیں جس کافائدہ ٹیم کو ہوتا ہے۔

حارث رؤف نے کہا کہ آپس میں بات کرتے ہیں اور کنڈیشنز کےمطابق کھیلتے ہیں جو پلان بنایا گیا ‏اس پر عمل کیا اور حکمت عملی کامیاب رہی۔

Image

واضح رہے کہ حارث رؤف نے 4اوورز کے کوٹے میں 22 رنز دےکر 4 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی ‏کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔