بزرگ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 80 سالہ بزرگ خاتون سے زیادتی اور تشدد کے واقعے میں ملوث ملزم کو ‏گرفتار کر لیا گیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان کی ہدایت پر ڈی پی او نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزم اور اس کے ساتھی کو ‏گرفتار کیا ہے۔ ‏

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم مجاہد اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیاگیاہے ملزمان کو قرار ‏واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے خواتین اور بچوں سےزیادتی کےواقعات ‏کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

چند روز قبل پنجاب کے دو اضلاع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ میں خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات پیش ‏آئے، کمالیہ میں ایک شخص نے 80 سال کی بے سہارا خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جبکہ اوکاڑہ میں دورانِ ‏ڈکیتی شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق افسوسناک واقعہ کمالیہ کے نواحی گاؤں کھوکھراں والی میں پیش آیا، جہاں بلال نامی ‏شخص نے بے سہارا خاتون کو رات کی تاریکی میں درندگی کا نشانہ بنایا۔