اسلام آباد: وزیراعظم نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کردیا، وزیرمملکت نے کہا حکومت نے عوامی ریلیف کیلئے سینکڑوں ارب کی ٹیکس آمدن کا نقصان کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے حوالے سے وزیراعظم نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس صفر کردیا ، پٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی سطح پر100 فیصد اضافہ ہوا تاہم اضافےکے باوجود حکومت نے عوامی ریلیف کیلئے سینکڑوں ارب کی ٹیکس آمدن کانقصان کیا ، ن لیگ عالمی قیمتیں کم ہونےکےباوجود پٹرول پرزیادہ ٹیکس وصول کرتی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پہلی بار پٹرول پر سیلز ٹیکس 17% کیبجائے صفر کردیا ہے۔
پٹرولیم کی قیمتوں میں عالمی سطح پر100%اضافہ کے باوجود حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے سینکڑوں ارب کی ٹیکس آمدن کا نقصان کیا
ن لیگ عالمی قیمتیں کم ہونےکےباوجود پٹرول پرزیادہ ٹیکس وصول کرتی تھی pic.twitter.com/5ytA6bXCMm— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) November 16, 2021
یاد رہے چند روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق پیٹرول پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح 1.43 فیصد کر دی گئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.75 فیصد ہو گئی تھی۔