اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا اور بیرون ملک میں کام کرنیوالے محنت کش کو آج ووٹ کا حق مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا، اب اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہو گا اور سمندر پار پاکستانی دنیا کہ کسی بھی حصے سے ووٹ ڈال سکیں گے، تمام مافیا کی مخالفت کے باوجود عمران خان نے یہ کر دکھایا ، خان کے سمندر پار پاکستانی زندہ باد
اللہ کا شکر آج عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ اگلا الیکشن اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہو گا اور سمندر پار پاکستانی دنیا کہ کسی بھی حصہ میں ہوں وہاں سے ووٹ ڈال سکیں گے۔ تمام مافیا کی مخالفت کے باوجود عمران خان نے یہ کر دکھایا۔خان کےسمندر پار پاکستانی زندہ باد
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 17, 2021
شہباز گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، بیرون ملک میں کام کرنیوالے محنت کش کو آج ووٹ کا حق مل گیا ، عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کہتے تھے بیرون ممالک بیٹھےپاکستانی کوحالات معلوم نہیں، مشکلات کے باوجود آج الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیزکوحق مل گیا۔
انھوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی ہونے کے ناطے میں بہت خوش ہوں، ای وی ایم کا استعمال بہت بڑی خوشخبری ہے۔