ڈھاکا: تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا ہے، میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 124 رنز بنائے۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران محمد وسیم اورعثمان قادر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نےایک ،ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بنگلادیش کے محمد نعیم 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
میزبان ٹیم بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم سیریز پہلے ہی 0-2 سے اپنے نام کرچکی ہے۔
آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شاہنوازدھانی، سرفراز، عثمان اور افتخار کو شامل کرلیا گیا۔ فخرزمان، شعیب ملک، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔
Bangladesh win toss, elect to bat first.#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/suAmDFeSsa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
پاکستان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت کر تاریخ بنا سکتا ہے۔ بنگلادیش کبھی ہوم گراؤنڈمیں سیریز 0-3سے نہیں ہارا۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
شاہنواز دھانی بنگلادیش کے خلاف اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔
شاہینوں کے پاس کلین سوئپ کرکے آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پانے کا بھی سنہری موقع ہے، پاکستان سیریز جیتنے اور کامیاب کلین سوئپ کرنے کو بےتاب ہے۔
پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بنگلادیش کو دسمبر دوہزاراٹھارہ کے بعد پہلی ہوم سیریز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔