ٹی 10 لیگ میں ٹیم ابوظبی نے چنئی بریوز کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کے میچ میں ٹیم ابوظبی نے چنئی بریوز کی جانب سے دیا جانے والا 132 رنز کا ہدف آخری اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
فل سالٹ نے 63 اور پال اسٹرلنگ نے 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
چنئی بریوز کی جانب سے کرٹس کیمفر اور مارک ڈیال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
The run continues…🙌#AbuDhabiCricket #InAbuDhabi #CricketsFastestFormat pic.twitter.com/ToHIIxx3c8
— T10 League (@T10League) November 22, 2021
اس سے قبل ابوظبی کی دعوت پر بریوز نے دو وکٹوں کے نقصان پر مقررہ دس اوورز میں 131 رنز بنائے تھے۔
راجا پکسے نے 54 اور اینجلو پریرا نے 32 رنز اسکور کیے تھے، راجا پکسے کی نصف سنچری بھی بریوز کے کام نہ آسکی۔
ٹیم ابوظبی کی جانب سے شیلڈون کوٹریل اور احمد دانیال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔